پانامہ لیکس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے،شاہ محمود قریشی

تحریک انصاف کا وفد تر ک صدر کو اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کر نے کی وجوہات بارے آگاہ کرے گا ،نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 14 نومبر 2016 11:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14نومبر۔2016ء) تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے اراکین پارلیمنٹ پانامہ لیکس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ تحریک انصاف کا وفد ترکی کے صدر رجب طیب ارد وا ن کو اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی وجوہات متعلق بھی آگاہ کرے گا ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کہنا تھا کہ تحریک انصاف ترکی کے ساتھ رشتے اور تعلقات سے اچھی طرح واقف ہے ۔

(جاری ہے)

مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے سے ہمارے اور ترکی کے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ تحریک انصاف کا وفد ترکی کے صدر سے ملاقات کر یگا اور انہیں مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے بارے اپنے تحفظات سے آگاہ کرے گا۔ تحریک انصاف کا وزیراعظم کی موجودگی میں پارلیمنٹ مین بیٹھنا مناسب نہیں ہے۔ وزیراعظم اب متنازعہ بن چکے ہیں، سپریم کورٹ پانامہ لیکس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے ۔ تحریک انصاف سپریم کورٹ کے فیصلے کے انتظار میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سی پیک منصوبے کے خلاف نہیں ہیں ان کی حب الوطنی پر شک نہیں کرنا چاہیے وفاق نے کے پی کے صوبے کو سی پیک منصوبے میں نظر انداز کیا ہے اس پر شدید تحفظات ہیں۔