وزیراعظم نے گیس کے نرخوں میں اضافے کی درخواست مسترد کردی

اوگرا نے گیس کے نرخوں میں 36فیصد اضافے کی سمری وزیراعظم ، وزارت پٹرولیم اور وزارت خزانہ کو ارسال کی تھی

پیر 14 نومبر 2016 11:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14نومبر۔2016ء) وزیراعظم نوازشریف نے گیس کے نرخوں میں اضافے کی سمری مسترد کرتے ہوئے پرانی قیمتیں برقرار رکھنے کی ہدایت کردی ۔

(جاری ہے)

اتوار کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق اوگرا کی جانب سے گیس کے نرخوں میں 36فیصد اضافے کی سمری وزیراعظم نواز شریف، وزارت پٹرولیم اور وزارت خزانہ کو ارسال کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ گیس کمپنیوں کی مالی ضرورت پوری کرنے کے لئے گیس کے نرخوں میں اضافہ کرنا قانونی طور پر لازم ہوچکا ہے حکومت نے ایڈوائس نہ دی تو اوگرا آرڈیننس کی روشنی میں 15نومبرکو نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں 36فیصد اضافہ نہیں ہوگا وزیراعظم نے اوگرا کوگیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔اوگرا حکام کا کہنا تھا کہ 15نومبر سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنا قانون کی خلاف ورزی ہوگی وفاقی حکومت کو گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق 6اکتوبرکو آگاہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :