عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا61ڈالرسستاہوگیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں900روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ

اتوار 13 نومبر 2016 12:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13نومبر۔2016ء) گزشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا61ڈالرسستاہوگیاجس کی وجہ سے ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں900روپے کی نمایاں کمی ریکارڈکی گئی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روزعالمی صرافہ مارکیٹ میں80ڈالرکی ریکارڈکمی سے فی اونس سونے کی قیمت1227ڈالرپر آگئی آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں700روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعدکراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت51ہزار500روپے سے کم ہوکر50ہزار800روپے پرآگئی اسی طرح600روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت43ہزار542روپے ہوگئی جبکہ10روپے کی کمی سے ایک تولہ چاندی کی قیمت750روپے پرآگئی ۔

ہفتہ واررپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی دس گرام سونا772روپے سستاہوگیاجبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 750روپے پرمستحکم رہی۔

متعلقہ عنوان :