افغانستان، طالبان نے بگرام ایئربیس پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

اتوار 13 نومبر 2016 12:57

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13نومبر۔2016ء)افغان طالبان نے ملک یمں سب سے بڑے امریکی اڈے بگرام ایئربیس پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ بگرام ایئربیس پر حملہ طالبان نے کیا ہے جو کہ گزشتہ ہفتے قندوز میں سیکیورٹی فورسز کے کئے گئے فضائی حملے کا بدلہ ہے، واضح رہے بگرام ایئربیس پر حملے میں چار افراد ہلاک جبکہ چودہ زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :