جوہانسبرگ،تمبو ائیر پورٹ پر کتابوں میں چھپائی گئی کوکین پکڑی گئی

اتوار 13 نومبر 2016 12:56

جوہانسبرگ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13نومبر۔2016ء )تمبو ائیر پورٹ پر کتابوں میں چھپائی گئی کوکین پکڑی گئی۔کوکین جنوبی افریقہ سے بھارت منتقل کی جا رہے تھی، ساؤتھ افریقن ریونیو سروس(سارس) کا کہنا ہے کہ معمول کی چیکنگ کے دوران کتابوں کو وزنی محسوس کیا گیا اور تلاشی کے دوران تقریبا دو کلو کو کین بر آمد کی گئی جس کی مارکیٹ میں قیمت 575400رینڈ ہے، سیکیورٹی اہلکاروں نے کوکین کو قبضہ میں لے کر سمگلروں کی تلاش شروع کر دی ہے،اور اس شخص کو تلاش کیا جا رہا ہے جس نے اسے بھارت بھجوانے کیلئے بکنگ کروائی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :