ٹرمپ افغانستان سے امریکی فوج واپس بلائیں، گلبدین حکمت یار

امریکی افواج کی موجودگی اور آپریشن ملک میں عام شہریوں کی ہلاکت کا باعث بن رہے ہیں، رہنما حزب اسلامی

اتوار 13 نومبر 2016 12:56

کابل( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13نومبر۔2016ء )حزب اسلامی کے رہنما گلبدین حکمت یار نیامریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے افغانستان سے امریکی فوج واپس بلانے اور افغان عوام کو اندرونی مسائل خود حل کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی کامیابی کے بعد حکمت یار کی طرف سے جاری ایک خط میں انہوں نے کہا ہے کہ افغان عوام کو اپنا رہنما منتخب کرنے کے لیے ایک آزاد اور منصفانہ انتخابات کا اہتمام کیا جانا چاہیے۔حکمت یار نے کہا کہ امریکی افواج کی موجودگی اور آپریشن ملک میں عام شہریوں کی ہلاکت کا باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر افغانستان کے شمالی صوبے قندوز میں حالیہ آپریشن کی جانب اشارہ کیا جہاں 30 سے زائد شہری ہلاک ہوئے۔