لاہور،پی ٹی آئی نے نسوار و گٹکا کی فروخت روکنے کیلئے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرا دی

ہفتہ 12 نومبر 2016 11:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12نومبر۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے نسوار اور گٹگا کی فروخت روکنے کیلئے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرا دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رکن احمد خان کی جانب سے نسوار اور گٹکا کی فروخت روکنے کیلئے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کروائی گئی ہے، انہوں قرارداد میں مطالبہ کیا ہے کہ نسوار اور گٹکا فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے کیونکہ نئی نسل میں کمسن بچوں سمیت نوجوان اور بڑوں میں نسوار اور گٹکا کا نشہ تیزی سے استعمال ہونے لگا ہے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ان کے استعمال سے کینسر کے خدشات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔