محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کا خالی پلاٹوں پر بھی ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 12 نومبر 2016 11:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12نومبر۔2016ء) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں مکانوں اور دوکانوں کے بعد خالی پلاٹوں پر بھی ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس سے محکمہ کو15کروڑ روپے کی سالانہ آمدن حاصل ہوگی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے لاہور میں اس وقت ایک لاکھ خالی پلاٹ ہیں جن میں 5مرلے کے 1500، 10مرلے کے 3100جبکہ باقی ایک ایک کنال کے پلاٹس ہیں ایک کنال کے پلاٹ پر 17000روپے سالانہ10مرلے کے پلاٹ پر 1500روپے سالانہ اور5مرلے کے پلاٹ پر ساڑھے ساتھ سو روپے سالانہ ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 2سال سے پرانی رجسٹری والے پلاٹوں پر ٹیکس عائد ہوگا۔