اسلامی نظریاتی کونسل نے مردوں کے حقوق سے متعلق درخواست کوبحث کیلئے منظورکرلیا

ہفتہ 12 نومبر 2016 11:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12نومبر۔2016ء)اسلامی نظریاتی کونسل نے مردوں کے حقوق سے متعلق درخواست کوبحث کیلئے منظورکرلیا۔تفصیلات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبرزاہدمحمودقاسمی نے اسلامی نظریاتی کونسل میں مردوں کے حقوق بارے درخواست جمع کرائی ، کونسل کے چیئرمین مولانا شیرانی نے درخواست کوغور کیلئے منظورکرکے اگلے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزارنے موٴقف اپنایاتھاکہ خواتین کے حقوق کی طرح مردودں کے حقوق سے متعلق بل کوبھی منظور کیا جائے اور مردوں کے حقوق کوبھی مدنظررکھاجائے ۔بعض خواتین مردوں سے نارواسلوک کرتی ہیں ، مردوں کوگھروں سے باہرنکالتی ہیں مردوں کوخواتین کے برابرحقوق دینے چاہئیں۔