لاہورہائیکورٹ، جھنگ کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے دو امیدوار راشدہ یعقوب اور محمد احمد لدھیانوی نااہل قرار

ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور ی کا فیصلہ کالعدم قرار

ہفتہ 12 نومبر 2016 10:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12نومبر۔2016ء) لاہورہائیکورٹ نے جھنگ کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے دو امیدواروں راشدہ یعقوب اور محمد احمد لدھیانوی کو نااہل قراردیتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے ان امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے جانے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے اس سلسلے میں راشدہ یعقوب کے وکیل کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ نااہل قرار دئیے جانے کے بعد امیدوار کو دوسری مرتبہ الیکشن لڑنے سے نہیں روکا جاسکتا۔

(جاری ہے)

عدالت عالیہ نے اسی حلقہ کے ضمنی الیکشن کی امیدوار سمیراملک کے کاغذات نامزدگی منظورکیے جانے کے خلاف دائر درخواست خارج کردی ہے اور انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔

متعلقہ عنوان :