اوپن یونیورسٹی انتظامیہ نے میٹرک سطح کے انگریزی پیپر میں نامناسب سوال پر سخت نوٹس لے لیا

سینئر پروفیسر کی سربراہمی میں تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل

ہفتہ 12 نومبر 2016 10:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12نومبر۔2016ء)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی انتظامیہ نے سمسٹر بہار 2016 ء کے جاری ا متحانات میں میٹرک سطح کے انگریزی پیپر میں نامناسب سوال پر سخت نوٹس لے لیا ہے اور ایک سینئر پروفیسر کی سربراہمی میں تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دی ہے۔

(جاری ہے)

کمیٹی معاملے کی تحقیقات کرے گی او ر ذمہ داروں کا تعین کرکے ایک ہفتے میں اپنی رپورٹ انتظامیہ کو پیش کرے گی۔یونیوسٹی انتظامیہ نکوائری کمیٹی کی سفارشات پر ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔

متعلقہ عنوان :