وزیر اعظم کادورہ سانگلہ ہل ،مسلم لیگ ن ٹکڑوں میں بٹی دکھائی دی

برجیس طاہر اور مقامی ایم پی اے چوہدری طارق باجوہ کے اختلافات کھل کر سامنے آ گئے

ہفتہ 12 نومبر 2016 10:59

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12نومبر۔2016ء )وزیر اعظم محمد نواز شریف کے دورہ سانگلہ ہل کے موقع پر مسلم لیگ ن ٹکڑوں میں بٹی دکھائی دی وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر اور مقامی ایم پی اے چوہدری طارق محمود باجوہ کے اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ، وزیر اعظم کے جلسہ میں شیخوپورہ ، ننکانہ اور حافظ آباد کے ارکان اسمبلی تو شریک ہو ئے مگر سانگلہ ہل سے ممبرپنجاب اسمبلی چوہدری طارق محمود باجوہ نہ تو خود وزیر اعظم کے پروگرام میں شریک ہوئے اور نہ اپنے سپوٹررز اور منتخب بلدیاتی نمائندے اور یوسی چئیرمینوں کو شرکت کرنے دی۔

متعلقہ عنوان :