ترک اخبار’جمہوریت‘ کے پبلشر کو بھی گرفتار کر لیا گیا

ہفتہ 12 نومبر 2016 11:14

انقرہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12نومبر۔2016ء )ترک میں اپوزیشن کے اخبار ’جمہوریت‘ کے پبلشر اکین عطالائے کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ انہیں آج جرمنی سے واپس وطن پہنچتے ہی استنبول کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ترک حکومت ’باغی عناصر‘ کے خلاف جاری کریک ڈاوٴن کے تحت پہلے ہی اس اخبار کے مدیر اعلیٰ سمیت نو ملازمین کو گرفتار کر چکی ہے۔ الزام عائد کیا گیا ہے کہ گرفتار شدگان کے کرد باغیوں اور جلا وطن مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کے ساتھ روابط ہیں۔ انقرہ حکومت گولن پر الزام عائد کرتی ہے کہ جولائی میں ناکام فوجی بغاوت میں ان کا ہاتھ تھا۔ تاہم ترک صدر کا ناقد یہ اخبار تمام تر الزامات کو مسترد کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :