نائجیریا میں تین خود کش بمبار خواتین ہلاک

ہفتہ 12 نومبر 2016 11:13

ابوجا( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12نومبر۔2016ء )نائجیریا کی فوج نے میدوگوری میں تین خودکش بمبار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ حملہ آور خواتین فوج کی ایک گشتی ٹیم کے قریب تھیں کہ سپاہیوں نے فائرنگ کر دی، جس کی وجہ سے دو خودکش بمباروں کی دھماکا خیز جیکٹیں پھٹ گئیں۔

(جاری ہے)

تیسری خودکش خاتون اس دھماکے کی وجہ سے ماری گئی۔ شمالی نائجیریا میں شدت پسند گروپ بوکو حرام خواتین کو بھی خود کش حملوں کے لیے استعمال کرتا رہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :