ترکی ،دہشتگردوں سے تعلق کے شبہ میں 370تنظیموں پرپابندی عائد

ہفتہ 12 نومبر 2016 11:12

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12نومبر۔2016ء)ترکی نے دہشتگردوں سے تعلق کے شبہ میں 370تنظیموں پرپابندی عائد کردی ہے ،153تنظیموں کاتعلق گولن کے دہشتگردگروپ فیڈسے ہے ،پابندی ترک وزیردفاع کی طرف سے لگائی گئی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک حکومت نے ترکی میں دہشتگردگروپوں سے تعلق کے شعبے میں370تنظیموں پرپابندی لگادی ہے ،ان 370تنظیموں میں سے 190تنظیموں کاتعلق دہشتگردتنظیم پی کے کے سے تھا،153تنظیموں کاتعلق گولن کے دہشتگرگروپ فیڈسے ہے جبکہ آٹھ تنظیموں کاتعلق داعش اور19کابائیں بازوکے دہشتگردگروپ ڈی ایچ کے پی سی سے ہے ،ترکی کی 370تنظیموں پرپابندی ترک وزیردفاع نے لگائی

متعلقہ عنوان :