پنجاب حکومت کا مینارِ پاکستان گراؤنڈمیں جلسے اورجلوس کرنے پرپابندی لگانے کا فیصلہ

جمعہ 11 نومبر 2016 11:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11نومبر۔2016ء) پنجاب حکومت نے مینارِ پاکستان گراؤنڈمیں جلسے اورجلوس کرنے پرپابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا،وزیراعلیٰ شہباز شریف نے اس سلسلے میں قانون سازی کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

مینار پاکستان گراؤنڈمیں جلسے اور جلوس پر پابندی لگانے کیلئے قانون سازی کی جائے گی،ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ شہباز شریف نے اس سلسلے میں ہدایت کی ہے کہ قانونی مسودہ تیار کرکے پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے۔مینار ِپاکستان اور اقبال پارک اب گریٹر اقبال پارک کاحصہ ہیں، جبکہ شاہی قلعہ،بادشاہی مسجد، عتیق اسٹیڈیم، سپورٹس کمپلیکس، مڑھی رنجیت سنگھ اور حفیظ جالندھری کے مزار کا احاطہ بھی 116 ایکٹر پر محیط اسی پارک میں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :