پاکستان رینجرز سندھ کی خفیہ اطلاع پر ایف بی ایریا عزیز آباد میں ایم کیو ایم مرکز کے قریب کارروائی ،سینکڑوں کی تعداد میں بلٹ پروف جیکٹیس برآمد

جمعہ 11 نومبر 2016 10:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11نومبر۔2016ء)پاکستان رینجرز سندھ نے خفیہ اطلاع پر ایف بی ایریا عزیز آباد میں متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز کے قریب کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں کی تعداد میں بلٹ پروف جیکٹس برآمد کرلی ہیں ، ترجمان رینجرز کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ عزیز آباد میں ایک گھر کے خفیہ خانوں میں بلٹ پروف جیکٹس چھپائی گئی ہیں جس پر رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 190 بلٹ پروف جکیٹس برآمد کرلی ہیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق مذکورہ جیکٹس ایم کیو ایم عسکری ونگ کے دہشتگردوں کے استعمال میں تھی۔