ینگ ڈاکٹرز،سکیورٹی گارڈز و پیرا میڈیکل اسٹاف کی لڑائی، لاہورجنرل ہسپتال میدان جنگ بن گیا

ایمرجنسی سروسز معطل ہونے کے ساتھ ساتھ وارڈوں اور آوٹ ڈور میں علاج معالجہ کئی گھنٹے بند رہا ، مریضوں کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑا

جمعہ 11 نومبر 2016 10:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11نومبر۔2016ء) لاہور جنرل ہسپتال ینگ ڈاکٹرز اور سکیورٹی گارڈز و پیرا میڈیکل اسٹاف کی لڑائی کے باعث کئی گھنٹے میدان جنگ بنا رہا جس کے باعث ایمرجنسی سروسز معطل ہونے کے ساتھ ساتھ وارڈوں اور آوٹ ڈور میں علاج معالجہ کئی گھنٹے بند رہا جس سے مریضوں کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑا بعد ازاں انتظامیہ نے مداخلت کرتے ہوئے فریقین کے درمیان صلح صفائی کروائی تفصیلات کے مطابق لاہور جنرل ہسپتال میں گاڑی کی پارکنگ کے حوالے سے وائے ڈی اے ڈاکٹر عاطف کی جانب سے سیکورٹی گارڈ اور پیرا میڈیکل سٹاف سے تلخ کلامی ہوئی جس پر وائے ڈی اے کے دیگر ڈاکٹرز نے سیکورٹی گارڈز اور پیر امیڈیکل اسٹاف کو تشدد کا نشانہ بنایا جس پر سیکورٹی گارڈز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے لوگ بھی وہاں پہنچ گئے اور لڑائی جھگڑا شروع ہوگیا جس پر ڈاکٹرز ایمرجنسی اور وارڈوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے اور ہسپتال کے باہر فیروز پور روڈ پر اپنی جانیں بچانے کے لئے دوڑیں لگاتے رہے جسکے باعث ایمرجنسی سروسز معطل رہیں اور وارڈوں و آوٹ ڈور میں بھی علاج معالجہ کئی گھنٹے تک معطل رہا بعد ازاں ایم ایس نے مداخلت کرتے ہوئے فریقین میں صلح کروائی اور معاملہ رفع دفع کروا دیا ہسپتال انتظامیہ کے مطابق فریقین میں لڑائی جھگڑا ہوا تھا جو کہ صلح صفائی کروا دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :