حسین نواز عدالت میں لندن فلیٹس کی خرید کیلئے پیسے بارے بتائیں گے،مصدق ملک

صرف جسٹس(ر) عامر رضا نے متنازعہ خبر کی انکوائری نہیں کرنی دیگر اداروں کے ارکان بھی شامل ہیں

جمعہ 11 نومبر 2016 10:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11نومبر۔2016ء)وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ حسین نواز عدالت میں لندن فلیٹس کی خرید کیلئے پیسے بارے بتائیں گے، صرف جسٹس(ر) عامر رضا نے متنازعہ خبر کی انکوائری نہیں کرنی دیگر اداروں کے ارکان بھی شامل ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ حسین نواز نے کہہ دیا ہے کہ لندن میں ان کی جائیداد ہے اور جب وہ اعتراف کرتے ہیں تو مالک کا کیسے پتہ نہیں چل رہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حسین نواز عدالت میں آکر بتائیں گے کہ جائیداد خریدنے کیلئے ان کے پاس پیسہ کہاں سے آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جسٹس عامر رضا اچھی شہرت رکھتے ہیں۔انہوں نے جنرل ضیاء کے دور میں پی سی او کے تحت حلف لینے سے انکار کیا تھا،نیوزگیٹ کے معاملے پر عامر رضا نے انکوائری نہیں کرنی اس معاملے پر انکوائری میں دیگر اداروں کے ارکان بھی شامل ہیں،تمام اداروں نے نیوزگیٹ معاملے کو درست قرار نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی کرپشن کے خلاف طبی تحریک ہیں جہانگیر ترین اور علیم خان بھی تحریک چلائیں