جرمن چانسلرکا نفرت، امتیازی سلوک اور سامیت دشمنی کے خلاف نئی جدوجہد شروع کرنے کا اعلان

کرسٹل ناخت کی برسی، میرکل کا خطاب

جمعہ 11 نومبر 2016 11:36

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11نومبر۔2016ء)جرمن چانسلر ا نجیلا مرکل نے نفرت، امتیازی سلوک اور سامیت دشمنی کے خلاف ایک نئی جدوجہد شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکل نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ کتنی آسانی سے سامیت دشمنی اور امتیازی رویے کی گونج سنائی دیتی ہے۔ ان کے بقول انٹرنیٹ یا عام مقامات پر نفرت اور اشتعال انگیزی پھیلانا بہت ہی آسان ہو گیا ہے۔ یہ تقریب 1938ء میں نو اور دس نومبر کی درمیانی شب نازیوں کے ہاتھوں یہودیوں کی املاک اور عبادت گاہوں پر حملوں کی برسی کے موقع پر منعقد کی گئی تھی۔ اس رات کو کرسٹل ناخت کا نام دیا گیا تھا

متعلقہ عنوان :