مشیل اوباما کا 2020 میں صدارتی امیدوار کے طور پر نام گردش کرنے لگا

جمعہ 11 نومبر 2016 11:36

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11نومبر۔2016ء)ابھی ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے اعلان کو چند گھنٹے ہی گزرے ہو ں گے کہ 2020 کے صدارتی انتخاب کی ممکنہ امیدوار کا نام آ ن لائن گردش کرنے لگا۔معروف غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ہزاروں افراد نے صدر اوباما کی اہلیہ مشیل اوباما کو آمادہ کرنا شروع کر دیا کہ وہ آئندہ صدارتی انتخاب میں حصہ لیں۔

(جاری ہے)

ایک شخص نے کہا ہے کہ اس وقت مشیل اوباما کے لیے 2020 کا انتخاب جیتنے کے لیے بہترین ماحول ہے۔ ایک اور صارف نے لکھا: مشیل اوباما 2020 پلیز، مشیل اوباما 2020 پلیز، مشیل اوباما 2020 پلیز۔مشیل اوباما امریکہ کے سیاسی منظر میں ایک مقبول شخصیت ہیں۔ گیلپ کے ایک پول کے مطابق ان کی ان کے مقبولیت 64 فیصد ہے اور یہ قابل ذکر حد ڈونلڈ ٹرمپ، ہلیری کلنٹن اور یہاں تک کہ اپنے شوہر سے زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :