ای سی سی نے اسٹیل مل کارپوریشن کے ملازمین کو 3ماہ کی تنخواہ دینے کی منظوری دیدی

جمعہ 11 نومبر 2016 11:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11نومبر۔2016ء) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی )نے پاکستان اسٹیل مل کارپوریشن کے ملازمین کو 3ماہ کی تنخواہ دینے کی منظوری دے دی، ای سی سی کا اجلاس جمعرات کے روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزیراعظم سیکریٹریٹ میں ہوا، اس موقع پر ای سی سی نے پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو 3ماہ کی تنخواہ دینے کی منظوری دے دی، اس سے قبل ای سی سی ملازمین کی مشکلات کے پیش نظر 2ماہ کی تنخواہ دینے کی منظوری دی رہی ہے، وزارت قومی خوراک سیکورٹی اینڈ ریسرچ کی جانب سے ای سی سی کو ملک میں دالوں کی سپلائی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، وفاقی وزیر خزانہ نے وزارت کو ہدایت کی کہ دالوں کی سپلائی میں دال چنا کی قیمتوں کے حوالے سے مسلسل مانیٹرنگ کی جائے، ای سی سی نے متعلقہ وزارت کو ہدایت کی کہ دالوں کی سپلائی کو بہتر بنانے اور قیمتوں کے حوالے سے صوبائی حکومتوں کے ساتھ کوآرڈرینیشن کی جائے، کابینہ کی کمیٹی ای سی سی نے 136.5ارب روپے کے توانائی سیکٹر میں سینڈیکیٹڈ ٹرم فنانس سہولت میں حکومت کی جانب سے گرانٹی کی منظوری دے دی، یہ فیصلہ وزارت پانی و بجلی کی سفارش پر کیا گیا، پاور ہولڈنگ پرائیوٹ لیمٹیڈ ایک پبلک سیکٹر ادارہ ہے اور یہ پاور سیکٹر کمپنیوں کے لیے136.5ارب روپے کا قرضہ لینے کا ذمہ دار ہوگا، ای سی سی نے وزارت پیٹرولیم و قدرتی گیس کو آئل ریفائنریز کی قیمت لوئر ذکوم کروڈ پرائز کو ڈاس بلینڈ کروڈ پرائز میں تبدیل کرنے کی اجازت دے دی، وزارت قدرتی گیس نے ای سی سی کو بتایا کہ اس سے قبل پاکستان میں آئل ریفائنریز کو بھیجے جانے والے کروڈ کی قیمتوں میں کروڈ آئل کو شامل کیا جاتا تھا، پلاٹس گلوبل الرٹ نے لوئرز قوم کروڈ آئل کو قیمت کی اشاعت کرنے سے روک دیا تھا اس سے یہ اقدام کیا گیا ہے�

(جاری ہے)