آرمی چیف سے ترکمانستان کے وزیر دفاع اور جاپان کے نمائندہ خصوصی کی الگ الگ ملاقاتیں

افغانستان میں امن و استحکام اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ترکمانستان کے وزیر نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے

جمعہ 11 نومبر 2016 11:25

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11نومبر۔2016ء)آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ترکمانستان کے دفاع اور قومی سلامتی کے وزیر کی ملاقات ہوئی۔ جس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرٹل راحیل شریف سے ترکمانستان کے وزیر دفاع اور قومی سلامتی کی ملاقات ہوئی ۔ جس میں دو طرفہ تعاون اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ترکمانستان کے دفاع قومی سلامتی کے وزیر نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے ۔ ترکمانستان کے وزیر کو جی ایچ کیو پہنچنے پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا دریں اثناء آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جاپان کے خصوصی نمائندے نے بھی علیحدہ ملاقات کی ہے ،جس میں خطے کی سکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ملاقاتیں جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں ہوئیں۔