کے الیکٹرک کی نیپرا کو بجلی ایک ماہ کیلئے 83پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست

جمعرات 10 نومبر 2016 11:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10نومبر۔2016ء) کے الیکٹرک نے نیپرا کو بجلی ایک ماہ کیلئے 83پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست دیدی، قیمت میں کمی کی درخواست ستمبر کی فیول پراٹی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک ننے اپنے صارفین کو سستی بجلی کی فراہنی کیلئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کو درخواست جمع کروا دی ہے جس میں ستمبر کے مہینے میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی83پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی گئی ہے، بجلی سستی ہونے سے صارفین کو ستمبر کے ماہ کے بل کی مد میں کروڑوں روپے کا فائدہ ہوگا، درخواست پر سماعت22نومبر کو نیپرا آفس اسلام آباد میں ہوگی جس میں قیمت میں کمی کا حتمی فیصلہ کیا جائیگا، واضح رہے کہ کے الیکٹرک چین سے تعلق رکھنے والی کمپنی کو فروخت کیا گیا ہے تاکہ ڈسکو کی کارکردگی کو ستمبر کیا جاسکے اور صارفین کو بہترین سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :