قومی اسمبلی قائمہ ریلوے میں کراچی ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ پیش

جمعرات 10 نومبر 2016 11:19

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10نومبر۔2016ء)قومی اسمبلی کی قائمہ برائے ریلوے میں کراچی ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ پیش کر دی گئی۔تفصیلا ت کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی ریلوے میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق ذکریا ایکسپریس کیڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور نے ریڈ سگنل توڑا اور لانڈھی ریلوے اسٹیشن پر کھڑی فرید ایکسپریس کو پیچھے سے ٹکر مار دی اور ٹرین سے چھلانگ لگا کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

حادثے کے وقت ذکریا ایکسپریس کی رفتار بہت زیادہ تھی۔ وزیر ریلوے سعد رفیق نے کمیٹی کو بتایا کہ حالیہ ریلوے حادثات سگنل کی خرابی سے نہیں انسانی غفلت کے سبب ہوئے۔ ریلوے میں سزاوٴں کا نظام موثر بنانے کی ضرورت ہے اس کیلئے قواعد میں تبدیلی کرنا ہو گی۔ ذکریا ایکسپرییس کے ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور کو حادثے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ تفصیلی رپورٹ 8 روز میں آئے گی۔