افغانستان سے امریکی ا فو ا ج کو رواں سال نکال دیا جائے،افغان طالبان کا ٹرمپ سے مطالبہ

جمعرات 10 نومبر 2016 11:41

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10نومبر۔2016ء) تحریک طالبان افغانستان نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان سے امریکی ا فو ا ج کو رواں سال نکال دیا جائے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تحریک طالبان افغانستان نے امریکی صدارتی انتخابات میں کامیاب ہونیوالے صدر ڈونلڈٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ رواں سال افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا ء کا کام مکمل کر دیا جائے، واضح رہے افغانستان میں نیٹو کی محدود افواج اب بھی تعینات ہیں جبکہ امریکہ کے صدر بارا ک اوبامہ نے ملک سے امریکی افواج نکالنے کا وعدہ کیا تھا۔