ٹوئٹر سنبھالنے میں ناکام شخص جوہری کوڈ کیسے سنبھالے گا

باراک اوباما کے چند دن قبل بولے گئے جملے لوگوں کی بدحواسی کی وضاحت کرتا ہے

جمعرات 10 نومبر 2016 11:41

واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10نومبر۔2016ء )ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 45 ویں صدر منتخب ہوچکے ہیں جو اپنی نئی ذمہ داری اگلے سال کے آغاز میں سنبھالیں گے، مگر موجودہ صدر بارک اوباما ان کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟اس کے ساتھ ہی امریکا میں لوگوں نے کینیڈا ہجرت کرنے کے طریقہ کار کو جاننے کے لیے گوگل سرچ کا استعمال کیا اور کینیڈین ادارے کی ویب سائٹ کو ہی کریش کردیا۔

یہ جاننا مشکل نہیں کہ ایسا کیوں ہوا اور بارک اوباما کا گزشتہ دنوں ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے ایک جملہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر لوگوں کی بدحواسی کی وضاحت کرتا ہے۔صدارتی مہم کے آخری چند روز کے دوران یہ بات سامنے آئی تھی کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اسٹاف نے انہیں ٹوئٹر کے استعمال سے روک دیا تھا جہاں وہ اپنے بلاسوچے سمجھے اپنے موقف کا اظہار کرتے تھے۔

(جاری ہے)

اس پر صدر اوباما نے چند دن پہلے یہ بات کہی ' گزشتہ دو روز کے دوران انتخابی مہم چلانے والوں کو ٹرمپ کے اپنے اوپر کنٹرول پر اتنا کم اعتماد تھا کہ انہوں نے ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو اپنے قبضے میں لے لیا، اب ایسا شخص جو اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ سنبھال نہیں سکتا، وہ جوہری کوڈز کو کیسے سنبھالے گا'۔بارک اوباما نے مزید کہا 'اگر کوئی شخص صبح تین بجے اٹھ کر اس لیے ٹوئیٹس کرنا شروع کردیں کیونکہ ایس این ایل نے مذاق اڑایا تھا، تو پھر آپ جوہری کوڈ کو بھی سنبھال نہیں سکتے'۔تو کیا ڈونلڈ ٹرمپ بارک اوباما کے مطابق امریکی جوہری اثاثوں کو سنبھالنے میں ناکام رہیں گے یا سب توقعات غلط ثابت کردیں گے، فیصلہ وقت کرے گا۔

متعلقہ عنوان :