ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی ،یورپی یونین وزرائے خارجہ کا خصوصی اجلاس اتوار کو طلب

جمعرات 10 نومبر 2016 11:34

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10نومبر۔2016ء) امریکی ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کا خصوصی اجلاس اتوار کو برسلز میں طلب کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق یورپی یونین نے نئے امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد وزرائے خارجہ کا اجلاس اتوار کو برسلز میں طلب کر لیا ہے، اجلاس میں یورپی یونین کے28رکن ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے اور جس میں نئے امریکی صدر کے منتخب ہونے کے بعد کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :