ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت پر شوبز شخصیات کا ردعمل

کچھ نے خوب مذاق اڑایا ، کچھ محتاط رہے ، کچھ نے جشن منانے کا مشورہ دیدیا

جمعرات 10 نومبر 2016 11:32

واشنگٹن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10نومبر۔2016ء )امریکا میں صدارتی جنگ آخر کار ختم ہوگئی اور ڈونلڈ ٹرمپ کی برتری ثابت ہوگئی۔صبح لوگوں کو آنکھ کھلتے ہی یہ اطلاع ملی کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 45 ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں، جس نے متعدد کو شدید جھٹکا دیا اور وہ امریکی انتخاب کے بارے میں سوالات کرنے لگے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پاکستانی فنکاروں سمیت دنیا بھر کی معروف شخصیات بھی عام لوگوں سے الگ نہیں جنھوں نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار مختلف الفاظ سے کیا۔

ہولی وڈ میں متعدد اسٹارز نے اپنے پرستاروں پر زور دیا تھا کہ وہ ٹرمپ کو ووٹ نہ دیں اور اب ان کے لیے یہ نتیجہ ہضم کرنا مشکل ہوگیا ہے۔اس موقع پر ہولی وڈ اداکار کرس ایوانز کافی دل برداشتہ نظر آئے، ان کے مطابق یہ امریکہ کے لیے شرمناک رات ہے۔اداکار مارک نے پوری امریکی عوام کو مضبوطی سے کام لینے کی ہدایت کی۔ہیلری کلنٹن کی حمایت میں سر گرم امریکی گلوکار کیٹی پیری نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :