یمن میں ہلاکتوں کی تعداد 7000 سے بڑھ گئی، اقوم متحدہ

بدھ 9 نومبر 2016 11:55

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9نومبر۔2016ء)اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت نے کہا ہے کہ یمن میں گزشتہ 20 ماہ کے دوران 7000 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 37,000 کے قریب زخمی ہوئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی طرف سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 21 ملین افراد کو صحت کی فوری سہولیات درکار ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب یمن کے لیے اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی اسماعیل ولد شیخ احمد نے کہا ہے کہ یمن کی صورتحال ایسے ہی نہیں جاری رہ سکتی۔

باغیوں کے کنٹرول میں موجود یمن کے ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لوگ مر رہے ہیں، بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے جب معیشت تباہی کے دہانے پر ہے۔ سعودی سربراہی میں اتحادی ممالک یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف مارچ 2015ء سے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :