موصل کے قریب اجتماعی قبر دریافت

بدھ 9 نومبر 2016 11:53

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9نومبر۔2016ء)عراقی دستوں نے موصل کے قریب ایک اجتماعی قبر دریافت کی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حمام العلیل کے مقام پر ایک قبر سے سو عام شہریوں کے سربریدہ لاشیں ملی ہیں۔ یہ علاقہ موصل سے بیس کلومیٹر جنوب کی جانب واقع ہے۔

(جاری ہے)

عراقی فوج نے ہفتے کے روز حمام العلیل کا انتظام اپنے ہاتھوں میں لیا تھا۔ دوسری جانب عراقی دستوں کی جانب سے دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے خلاف جاری اس کارروائی میں پیش قدمی کے دعوے کیے جارہے ہیں۔ اندازہ ہے کہ موصل اور گرد و نواح کے علاقوں میں آئی ایس کے تین سے پانچ ہزار جنگجو موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :