بھارت کے سات سفارت خانوں کی ویب سائٹس ہیک

بدھ 9 نومبر 2016 11:53

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9نومبر۔2016ء)یورپ اور افریقہ میں واقع بھارت کے سات سفارت خانوں کی ویب سائٹس کو ہیک کر کے اْن کا ڈیٹا آ ن لائن جاری کر دیا گیا ہے۔ بھارتی حکام نے کہا ہے کہ مطابق ہیکنگ کے اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔غیر ملکی خبر ساں ادارے کے مطابق ہیکرز نے اٹلی، سوئٹزرلینڈ، رومانیہ، جنوبی افریقہ، لیبیا، ملاوی اور مالی میں قائم بھارتی سفارت خانوں کی ویب سائٹس کو ہیک کیا۔

(جاری ہے)

ان ہیکرز نے میڈیا کے سامنے خود کو "Kaputsky and Kasimierz L" کے نام سے متعارف کرایا ہے۔بھارت کی وزارت خارجہ کے ترجمان وِکاس سوارپ نے کہا ہے کہ”ہم اس مسئلے سے آگاہ ہیں اور اسے حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔“بھارتی حکام کوشش کر رہے ہیں کہ اْن ہیکرز کا آئی پی ایڈریس معلوم کیا جائے جنہوں نے بھارتی سفارتی عملے کے بعض اہلکاروں کے نام، ای میل ایڈریس، فون نمبر اور پاسپورٹ نمبر آ ن لائن جاری کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :