اسرائیل کا مشرق وسطیٰ امن کانفرنس میں شرکت سے باضابطہ انکار

بدھ 9 نومبر 2016 11:50

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9نومبر۔2016ء)اسرائیلی حکومت نے باضابطہ طور پر رواں سال کے اختتام سے قبل مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے حوالے سے منعقد ہونے والی عالمی کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کی کوششوں سے اس کانفرنس کے انعقاد کی کوششیں جاری ہیں مگر صہیونی ریاست کی ہٹ دھرمی کے نتیجے میں ماضی کی دیگر امن مساعی کی طرح اس کانفرنس کے بے نتیجہ ختم ہونے کے امکانات زیادہ ہیں۔

(جاری ہے)

اسرائیلی قومی سلامتی کے مشیر یعقوب نجال اور وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے وکیل اسحاق مولخو نے فرانسیسی امن مندوب کو مطلع کیا ہے کہ تل ابیب فلسطین۔ اسرائیل امن بات چیت کی بحالی کے لیے پیرس کی کوششوں سے منعقد کی جانے والی امن کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔خیال رہے کہ فرانس نے کہا تھا کہ وہ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان تعطل کا شکار براہ راست مذاکرات بحال کرنے میں مدد دینے کو تیار ہے۔ اس سلسلے فرانس ایک امن کانفرنس پہلے بھی منعقد کرچکا ہے۔ جب کہ ایک امن کانفرنس آئندہ ہفتوں کے دوران متوقع ہے۔ کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :