بھارت میں گائے ذبح کرنے پر دو افراد کو پانچ سال قیدکی سزا سنا دی گئی

بدھ 9 نومبر 2016 11:50

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9نومبر۔2016ء) بھارت میں گائے ذبح کرنے پر دو افراد کو پانچ سال سزائے قید سنا دی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج منوجہ کمار نے دو افراد کو 2007 ء میں ضلع شامالئی میں گائے ذبح کرنے پر پانچ پانچ سال سزائے قید اور ایک ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

(جاری ہے)

حکومتی وکیل جاوید علی کا کہنا ہے کہ سزا سنائے جانے والے دونوں ملزمان اسرائیل اور مونو کو 20 اگست 2007 ء کو پولیس نے گھر پر چھاپہ مار کر گائے کا گوشت برآمد کرکے گرفتار کیا گیاتھا۔

متعلقہ عنوان :