کانگو میں دھماکہ‘ ایک امن اہلکار ہلاک‘ 32 زخمی

بدھ 9 نومبر 2016 11:49

کنساشا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9نومبر۔2016ء) کانگو میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک اقوام متحدہ امن اہلکار ہلاک جبکہ 32 زخمی ہوگئے ‘ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کانگو میں اقوام متحدہ مشن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکہ مغربی گوما میں اس وقت ہوا جب اقوام متحدہ امن مشن کے بھارتی اہلکار گاڑی میں سفر کررہے تھے کہ ان کی گاڑی دھماکے کا نشانہ بن گئی جس کے نتیجے میں ایک امن اہلکار ہلاک جبکہ 32 زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

دھماکے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :