فیصل آباد،بڑی صنعتیں لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار

بدھ 9 نومبر 2016 11:58

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9نومبر۔2016ء)وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایت پربڑی صنعتیں لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیدیا گیا اوربڑے شہروں میں لوڈ مینجمنٹ کا دورانیہ نصف اورر دیہی علاقوں میں چار گھنٹے کر دیا گیا ہے خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف اور وزارت پانی و بجلی کی ہدایات کی روشنی میں فیسکو انتظامیہ نے فیصل آباد ریجن میں لوڈ مینجمنٹ کا دورانیہ نصف کر دیا گیا ہے جبکہ بڑی صنعتیں لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہو ں گی ۔

(جاری ہے)

ریجن بھر کے آٹھ اضلاع میں ان احکامات پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے ۔ 7نومبر سے شہر میں لوڈمینجمنٹ کا دورانیہ تین گھنٹے اور دیہی علاقوں میں چار گھنٹے کر دیا گیا ہے جبکہ بڑی صنعتیں جو پہلے ہی لوڈمینجمنٹ سے مستثنیٰ تھیں ان کیلئے بھی زیرو لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ۔ قبل ازیں فیسکوریجن میں لوڈمینجمنٹ کا دورانیہ شہروں میں چھ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں آٹھ گھنٹے تھا۔ دریں اثناء چیف ایگزیکٹو فیسکورشیداحمد اسلم اور چیف انجنئیر آپریشن شیخ عامل صدیقی نے ڈسٹری بیوشن کنٹرول سنٹر کا دورہ بھی کیا اور سٹاف کو وزیراعظم پاکستان اور وزارت پانی و بجلی کے احکامات پر عمل کو یقینی بنانے کیلئے ہدایات بھی جار ی کیں۔

متعلقہ عنوان :