ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کو ملنے والے دھمکی آمیز خط کا ڈراپ سین

بدھ 9 نومبر 2016 11:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9نومبر۔2016ء) ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کو ملنے والا دھمکی آمیز خط کا ڈراپ سین ہو گیا۔سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکرشہلا رضا کو راولپنڈی کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون سے لکھے گئے خط میں پچاس کروڑ روپے دینے کا مطالبہ اور سندھ اسمبلی کوبم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

خط میں یہ دھمکی بھی دی گئی تھی کہ اگر رقم نہ دی تو تمہارا حشر بھی بینظیربھٹو جیسا کر دوں گا۔مگر جب خط میں درج موبائل نمبر پرعمران لاشاری سے رابطہ کیا گیا تو اْنھوں نے ایسے کسی خط سے انکار کردیا۔ بولے خط اْنھوں نے نہیں بلکہ اْن کے مخالفین نے لکھا جن کیساتھ پچیس ایکڑ زمین کا تنازع چل رہاہے۔