ٹرمپ کی بھارت میں بھاری سرمایہ کاری کا انکشاف

منگل 8 نومبر 2016 10:55

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8نومبر۔2016ء)امریکی ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارت میں بھاری سرمایہ کاری کا انکشاف ہوا ہے،بین الاقومی جریدے نیوز ویک کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارت میں کاروباری مفاد صدر بننے کے بعد ان کی خارجہ پالیسی پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ میں کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارتی شہروں پونے اور گڑ گاؤں میں رئیل اسٹیٹ میں بھاری سرمایہ کاری ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ 2011 ء میں بھارت میں اپنے نام سے ایک 65 منزلہ ٹاور کی تعمیر کا معاہدہ بھی کرچکے ہیں، اس ٹرمپ ٹاور کے لئے زمین کی خریداری میں کچھ رولز کی خلاف ورزیاں بھی سامنے آئیں اگر حکومت ان خلاف ورزیوں پر کارروائی کرتی ہے تو اس کیٹرمپ کے ساتھ تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔رپورٹ میں مزید لکھا ہے کہ ان کے خاندان کے افراد کے بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس کے رہنماوں سے قریبی کاروباری تعلقات ہیں۔جریدے کے مطابق ٹرمپ آرگنائزیشن نے اپنے کام کا دائرہ کار جنوبی ایشیا میں بڑے پیمانے پر پھیلانے کا کہہ چکی ہیاور ان کی پاکستان اور بھارت کے حوالے سے پالیسی کا ان کے بھارت میں کاروبار سے براہ راست تعلق ہوگا۔

متعلقہ عنوان :