اسلام امریکہ کا تیسرا بڑا مذہب بن گیا

مسلمان تنظیموں کے مطابق امریکہ میں اس وقت 70 لاکھ مسلمان موجود ، ٹرمپ کے متنازعہ بیانات ان کی انتخابی مقبولیت کو کم کرسکتے ہیں

منگل 8 نومبر 2016 10:55

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8نومبر۔2016ء) اسلام امریکہ کا تیسرا بڑا مذہب اور مسلمان امریکہ کی چوتھی بڑی آبادی ہے۔ سنسس بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق کل امریکی آبادی کا ایک فیصد مسلمانوں پر مشتمل ہے۔ جو لگ بھگ 33 لاکھ بنتے ہیں تاہم مسلمان تنظیموں کے مطابق اصل تعداد 70 لاکھ سے بھی زائد ہیں۔ اگر بات کریں نیویارک کی ہی تو صرف نیویارک سٹی میں ہی 8 سے دس لاکھ مسلمان آباد ہیں۔

(جاری ہے)

ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق سٹی میں کل رجسٹرڈ مسلمان ووٹروں کی تعداد 8 لاکھ 24 ہزار ہے جو امریکی انتخابات میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ فروری 2016 میں کئے گئے ایک سروے کے مطابق کل مسلم رجسٹرڈ ووٹرز کی دو تہائی یعنی تقریباً پانچ لاکھ انچاس ہزار تین سو تینتیس ووٹرز ڈیموکریٹک پارٹی کو سپورٹ کرتے نظر آتے ہیں جبکہ 15 سے 18 فیصد یعنی تقریباً ایک لاکھ اڑتالیس ہزار تین سو بیس ووٹرز ریپبلکن جماعت کی حمایت کر تیہیں جبکہ انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں سے متعلق متنازعہ بیانات کے بعد اس تعداد میں مزید کمی ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :