برطانوی وزیراعظم کا دورہ بھارت، تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر غور

منگل 8 نومبر 2016 10:47

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8نومبر۔2016ء)برطانوی وزیراعظم ٹیریزا مے اور ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں اضافے اور تجارت اور سرمایہ میں فروغ کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔ ٹیریزا مے گزشتہ شب نئی دہلی پہنچی تھیں۔

(جاری ہے)

رواں برس جولائی میں وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ بھارت ہے۔ بھارتی کمپنیاں، برطانیہ میں تیسری سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیاں ہیں۔ نریندر مودی نے امید ظاہر کی کہ برطانیہ بھی بھارت میں سرمایہ کاری میں اضافہ کرے گا۔

متعلقہ عنوان :