امریکی خلا باز خلائی سٹیشن سے صدارتی انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرینگے

شین کمبروگ اس وقت سترہ ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گردش کرنے والے خلائی سٹیشن میں ہیں ، ووٹ بذریعہ ای میل کاسٹ ہوگا

منگل 8 نومبر 2016 10:44

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8نومبر۔2016ء) عالمی خلائی سٹیشن پر موجود امریکا کے خلاباز شین کمبروگ بھی امریکی صدارتی انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔

(جاری ہے)

امریکی صدارتی انتخابات کے لیے سترہ ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے زمین کے مدار میں گردش کرنے والے عالمی خلائی سٹیشن سے کل براہ راست ووٹ کاسٹ ہوگا۔ الیکشن حکام ایک ای میل کریں گے اور خلا میں موجود شین کمبروگ اسے پر کرکے واپس بھیجیں گے۔ امریکی ٹی وی کے مطابق دو ہزار چار کے صدارتی انتخاب میں عالمی خلائی سٹیشن سے پہلی بار ووٹ ایک امریکی خلاباز لی روئے نے کاسٹ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :