جسٹس (ر) ارشاد قیصر نے قائمقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

منگل 8 نومبر 2016 11:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8نومبر۔2016ء)جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر نے قائمقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔تفصیلات کے مطابق حلف برداری کی تقریب الیکشن کمیشن میں ہوئی جس میں بلوچستان سے الیکشن کمیشن کے رکن جسٹس ریٹائرڈ شکیل بلوچ نے ارشاد قیصر سے عہدے کا حلف لیا۔

(جاری ہے)

جسٹس سرداررضا کے دورہ امریکہ کے باعث جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر نے قائمقام چیف الیکشن کمشنر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔بائیسویں آئینی ترمیم کے بعد پہلی بار الیکشن کمیشن کے رکن کو قائمقام الیکشن کمشنر کا عہدہ سونپ دیا گیا،اس سے قبل سپریم کورٹ کے سینئر جج کو قائمقام چیف الیکشن کمشنر کی ذمہ داری سونپی جاتی تھی۔

متعلقہ عنوان :