عوام کیلئے خوشخبری ، وزیراعظم کی آج لوڈشیڈنگ کا دورانیہ آدھا کرنے کی ہدایات

شہروں میں تین اور دیہی علاقوں میں4گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوگی

منگل 8 نومبر 2016 11:02

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8نومبر۔2016ء ) عوام کیلئے خوشخبری ، وزیراعظم نوازشریف نے آج منگل سے ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ آدھا کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں ،جس کے تحت شہروں میں تین گھنٹے اور دیہی علاقوں میں4گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوگی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی طرف سے ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کو آدھا کرنے کا فیصلہ بجلی کی طلب کم ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے ، آج منگل سے شہروں میں تین گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 4گھنٹے لوڈشیڈنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ اس سے قبل شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6گھنٹے اور دیہی علاقوں میں8گھنٹے تھا۔

متعلقہ عنوان :