بلاول بھٹو زرداری گیارہ نومبر کو لاہور پہنچیں گے

صوبائی قیادت سے ملاقاتیں اور صوبائی عہدیداروں کا اعلان کریں گے

پیر 7 نومبر 2016 12:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7نومبر۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گیارہ نومبر کو لاہور پہنچیں گے جہاں وہ صوبائی قیادت سے ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ صوبائی عہدیداروں کا اعلان کریں گے۔ خبر رساں ادارے کے ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نومبر کے دوسرے ہفتے وسطی پنجاب کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطے کا آغاز کریں گے۔

اپنے چار مطالبات حوالے سے اپوزیشن جماعتوں سے حمایت حاصل کرنے کیلئے رابطے کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کا عوامی تحریک اور جماعت اسلامی کے مرکز کے دورے کا بھی امکان ہے۔ کیونکہ عوامی تحریک اور جماعت اسلامی نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو اپنے مرکز آنے کی دعوت دے رکھی ہے۔