سیالکوٹ،زیر دفاع خو اجہ محمدآصف کی کھلی کچہری،عوام سے مسائل سنے ،موقع پر احکامات جاری

پیر 7 نومبر 2016 11:42

سیالکوٹ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7نومبر۔2016ء)وفاقی وزیر دفاع خو اجہ محمدآصف نے گزشتہ اتوار کے روز پاکستان مسلم لیگ (ن)ہاؤس پیر س روڈسیا لکوٹ میں کھلی کچہر ی میں عوام الناس کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے احکامات جا ری کئے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر دفاع خو اجہ محمدآصف نے اس مو قع پر مو جو د قو می و صوبائی محکمو ں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوام الناس کے مسائل کے حل کے لیے فو ری اقدامات کر یں اور عوام کے مسائل کو حل کر یں ۔اس مو قع پر اراکین صوبائی اسمبلی محمدمنشاء اللہ بٹ اور چو ہدری محمد اکرام ،چو ہدری ارشد وڑائچ ،ذوالفقار غوری ،ایم ایل اے آزاد جمو ں و کشمیر چو ہدری محمداسحاق ،چےئرمین یو سی تو حید اختر ،محمود الحسن بابر خان ،عثمان وائیں،مہر خر م بھی مو جو د تھے

متعلقہ عنوان :