صوابی ، پولیس کے ساتھ جھڑپ میں ایک دہشتگرد ہلاک، ایک پولیس اہلکار زخمی

اتوار 6 نومبر 2016 13:50

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6نومبر۔2016ء)صوابی میں پولیس اور نامعلوم دہشتگردوں کے درمیا ن جھڑپ میں ایک دہشتگر د ہلاک ہوگیا جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق دینی علاقے میں پولیس معمول کے مطابق گشت پر تھے کہ2نامعلوم دہشتگردوں نے پولیس گاڑی پر فائرنگ کی جس سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا ۔ایک دوسرے دہشت گرد نے ایک دکان میں گھس کر دکاندار کو یرغمال بنا لیا۔مزید تفصیلات معلوم نہیں ہوسکی ہیں

متعلقہ عنوان :