خیبرایجنسی ، نامعلوم افراد کی خاصہ دار فورس کی چیک پوسٹ پر فائرنگ، ایک اہلکار شہید

اتوار 6 نومبر 2016 13:50

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6نومبر۔2016ء)خیبرایجنسی میں نامعلوم افراد نے خاصہ دار فورس کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کرکے ایک اہلکار کو شہید کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق جمرود میں تخت بیگ میں لیویز چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے راکٹ داغے اور فائرنگ کی،جس میں شاہد نامی خاصہ دار موقع پرجاں بحق ہوگیا۔سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہے