حکومت نے نیوزگیٹ معاملے پر سنجیدہ اقدامات نہ اٹھائے تو فوج آرمی ایکٹ 1952 کے تحت خودسیاستدانوں کو گرفتار کرسکتی ہے، شیخ رشید

اتوار 6 نومبر 2016 13:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6نومبر۔2016ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے نیوزگیٹ کے معاملے پر سنجیدگی سے اقدامات نہ اٹھائے تو آئندہ چند دنوں میں آرمی ایکٹ 1952 کے تحت ملک کے نامور سیاستدانوں کو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نیوزگیٹ کے معاملے پر آرمی کے اندر بہت پریشانی ہے،فوج حکومت کی جانب سے اقدامات اٹھانے کی منتظر ہے،اگر حکومت نے کوئی اقدامات نہ اٹھائے تو آئندہ چند روز میں فوج خود آرمی ایکٹ کے تحت ملک کے نامور شخصیات کو گرفتار ان کے خلاف ملک سے غداری کے مقدامات درج کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے2نومبر کے دھرنے کی قیادت کو ماسٹر مائنڈ کا نام دیا تھا،وہ عمران خان ہی تھا۔نوازشریف خفیہ اداروں اور وزارت داخلہ سے فون پر ماسٹر مائنڈ کے لفظ بولنے کا تبادلہ کر رہے تھے

متعلقہ عنوان :