جاپان نے ہنگری سے پولٹری کی درآمد پر پابندی عائد کر دی

اتوار 6 نومبر 2016 13:55

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6نومبر۔2016ء) جاپان نے ہنگری سے پولٹری کی درآمد پر پابندی عائد کر دی ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان کی وزارت زراعت اور فشیریز کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں برڈفلو خدشے کے باعث ہنگری سے پولٹری کی درآمد پر پابندی عائدکی گئی ہے واضح رہے کہ جاپان نے یہ اقدام ہنگری کی وزارت خوراک حکام کی جانب سے بعض پولٹری فارموں میں برڈفلو وائرس پائے جانے کے خدشات ظاہر کرنے کے بعد اٹھایا ہے ۔

متعلقہ عنوان :