امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے دفتر پر پتھراؤ : امریکی میڈیا

پولیس نے ایک مشتبہ شہری کو حراست میں لے لیا ، تھانے منتقل

اتوار 6 نومبر 2016 13:55

ڈینیور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6نومبر۔2016ء ) امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے دفتر پر پتھراؤ کیا گیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے ڈینیور میں دفتر پر نامعلوم شخص نے پتھر آکر دیا جس کے بعد پولیس نے ایک مشتبہ شہری کو حراست میں لے لیا ہے اور اسے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حراست میں لیے گئے ملزم سے پولیس کی تفتیش جاری ہے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے حاصل ہونے والی تصاویر سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پتھر اؤ کی شکایت ملنے کے بعد مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔پتھراوٴسے دفتر کو نقصان پہنچا ہے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ واقعہ جس وقت پیش آیا تب ٹرمپ دفتر میں موجود تھے یا نہیں۔

متعلقہ عنوان :